مائلو فارمولا۔ کامیابی کا فارمولا-Milo Formula/1 Percent improvement














مائلو فارمولا۔ کامیابی

 کا فارمولا

Milo Formula/1 Percent improvement 


قدیم یونان کا ایک شہر میں مائلو رہتا تھا۔ اس شہر میں 2600سال پہلے ایک پہلوان مائلو رہتا تھا۔ یہ اس وقت کا سب سے بڑا پہلوان، باڈی بلڈر، اور ایتھلیٹ تھا۔ اس نے اپنے دور میں بہت سارے ایوارڈ اور کامیابیا ں حاصل کی۔ اس زمانے میں کوئی شخص اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا تھا۔ یہ اس وقت پورا بیل اپنے کاندھے پر اٹھا لیتا تھا۔ اور دور دور سے لوگ مائلو کو بیل اٹھائے دیکھنے کے لیے آتے تھے۔ 

وہ پورے یونان کی پہچان بن چکا تھا۔ 

اب سوال یہ ھے کہ اس نے یہ طاقت کیسے حاصل کی۔؟


اس کا ایک آسان فارمولا ہے، جس آج بھی کامیاب لوگ استعمال کرکے مشہور اور کامیاب ہوئے ہیں۔ 

 بل گیٹس تک ہر شخض کے پیچھے مائلو فارمولا ملے گا۔ 

ٓآپ چاہے کسی فیلڈ سے ہوں، سیل، میڈیسن، بزنس، کھیل، ڈاکٹڑ، مارکیٹنگ، اکاؤنٹس وغیرہ آ پ مائلو فارمولا استعمال کرے کامیابی کی بلندیوں تک پہنچ سکتے ہیں۔ 


مائلو فارمولا ھے کیا۔

مائلو ایک غریب آدمی تھا اور ایک فارم ہاؤس میں کام کرتا تھا۔ ایک دن ایک گائیں نے بچھڑا دیا۔ مائلو کے ذہن میں ایک عجیب خیال آیا اور وہ یہ بچھڑا کندھے پہ رکھتا ہوا دوڑتا ہوا گھر چلا گیا۔ گلی میں جو بھی اس کو دیکھتا تھا اس کو تالی بجا کر داد دیتا۔ جب مائلو نے یہ دیکھا تو اس نے سوچا کہ وہ یہ کام روز کرے گا۔ لہذا مائلو اس بچھڑا کو اٹھا کر ڈیلی گھر جاتا تھا۔ وہ یہ کام ایک سال تک کرتا رہا اور بچھڑا کے وزن میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ اور ساتھ مائلو کی طاقت میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ یہاں تک کہ ایک سال میں بچھڑا پورا بیل بن گیا اور اس کا وزن 7 سے 8 من تک پہنچ گیا پھر بھی مائلو اس کو کندھے پر اٹھا کر ڈیلی گھر جاتا رہا۔

مائلو کی اس تیکنیک سے مائلو فارمولا ایجاد ہوا،  اجکل کے دور میں اس فارمولا کو Marginal gain. بھی کہتے ہیں۔ یا one persent imporvementکہا جاتا ھے۔ 

مطب روزانہ صرف 1percent اضافہ کرے اور دنیا بدل دیں۔ 

یہ تھا مائلو فارمولا، یعنی روزانہ تھوڑا تھوڑا ایمپروو کرتے رہو لیکن باقاعدگی کے ساتھ، تو ایک آپ اپنی فیلڈ کے ٹاپ پر پہنچ جائے گا۔