ماسک لازمی قرار اور تعلیمی ادارے اگست تاک بند رہے گے۔ این سی او سی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے 15 جولائی تک کورونا
وباء پر عروج پر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر تعلیمی
اداروں کو اگست بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے ۔ شہریوں کیلئیے مساجد،بازاروں اور دوران سفر بسوں ،ٹرینوں ، ہوائی جہازوں میں ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے۔ این سی او سی نے چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں انڈسٹری سے منسلک کچھ دیگر شعبے کھولنے کےلئے صوبائی حکومتوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔ جن کی روشنی میں دیگر صنعتیں کھولنے کی سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں کوویڈ 19 سے متعلق طویل مدتی بیماری کے عنوان سے طویل اور قلیل مدتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں کورونا معاملے پر بہتر پیغام رسانی اور عوامی رسائی کےلئے مواصلاتی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے پر زور دیا گیا۔ نیگٹیو لسٹ میں شامل ریسٹورینٹس کو کھانا صرف پارسل کی اجازت دی گئی یے۔ شادی ہالوں میں صرف محدود تعداد ، ایک ڈش ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے ساتھ اجازت دی جاۓ گی۔ این سی او سی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وزارت صحت کی تنظیم نو کی جاۓ۔