الیکشن 2018 کے نتائج اور پاکسان پراس کے اثرات

الیکشن ۲۰۱۸ کے نتائج اور پاکسان پراس کے اثرات:


کل مورخہ ۲۵ جولائی کو پاکستان میں عام انتخابات ھو رہے ہیں۔ پاکستان کی پوری قوم پورے جوش اور جزبے کے ساتھ اپنی اپنی پارٹی کو سپورٹ اور ووٹ دینے کے لیے تیار ہے۔ ووٹ کاسٹ کرنا ہر پاکستانی شہری کا فرض ہے، اور اپنے 
پسندیدہ اور ایماندار نمائندہ کو ووٹ دینا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ 

اب دیکھتے ہیں کہ ان انتخابات میں کس پارٹی کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور کس کی پوزیشن نرم ہے۔ اس وقت ملک میں 
بھت ساری پارٹیاں انتخابات میں حصہ لے رہی ہے۔ جن میں سے زیادہ مقبول پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ مجلس عمل، اے این پی ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سارے آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ زیادہ مقابلہ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) میں نظر آرہا ہے۔ موجودہ جلسوں اور سروے میں پاکستان تحریک انصاف کا پلڑا بھاری نظر آرہا ہے، کیوں کہ میاں نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس میں دس سال کی سزا کے بعد عوام کرپشن کے خلاف ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی کو زیادہ سپورٹ کر رہی ہے، عمران خان نے پانامہ کے کیس کو زندہ رکھ کر عوام کے دلوں میں اپنی مظبوط جگہ بنا لی، جس کا اظہار ۲۵ جولائی کو حقیقت میں دیکھائی دے گا۔ آیا پاکستانی عوام کرپشن کے خلاف ووٹ دے گی یا پھر روایتی طور پر کرپٹ نمائندوں کا انتخاب کرے گی، کیونکہ عوام کی طاقت سے سیاسی نمائیندہ پارلیمنٹ تک پہنچھ سکتے ہے۔