ںواز شریف سعودی عرب روانہ...

ںواز شریف سعودی عرب روانہ


             
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سعودی عرب روانہ ھو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پئنجاب میاں 

شہباز شریف پہلے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔ شریف فیملی کا اسطرح سعودی عرب جانے سے سیاسی پارٹیوں میں این آر او کے خدشات پیدا ہونے لگے ہیں۔ لیکن اس بار کوئی سیاسی پارٹی شریف فیملی کو کسی قسم کا این آر او دینے کے حق میں نہیں ھیں۔ اطلاعات کے مطابق میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کی خبریں میڈیا پر زیربحث ہیں۔ یہ دورہ اتنا اہم ہے کہ آج آل پارٹی کانفرنس میں بھی کہا گیا ہے کہ شریف برادران کو کسی قسم کا این آر او نہیں دیا جاے گا۔ جنرل جنجوعہ نے بھی کچھ دن پہلے نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ عمران خان نے بھی کہا ہے کہ کو غیر ملک ہمارے اندرونی معاملات میں دخل نہ دے۔


سعودی عرب کا ایجنڈہ یہ ھو سکتا ہے کہ وہ شریف برادران کے آرمی اور عدلیہ کے بارے میں سخت بیانات کو کم کرنا ہو سکتا ہے۔ خبریں کل سے گردش یہ بھی کر رہی ہیں کے وہ ان سے فنانسشل معاملات بھی ڈسکس کرنا چاھتے ہیں۔ سعودی سفیر کے مطابق کی ان کا دورہ زاتی ہے۔ عمران خان کے اعتراض پر سعودی سفیر کا فون پر وضاحت کی جس کو عمران خان نے مان لیا۔۔
ًمختلف تجزیہ نگار کے مطابق این آر اور کی بات میں سچائی نظر نہیں آتی ہیں۔ لیکن حقیقت کا اندازہ کچھ دن میں واضح ہو جاے گا۔